مظفر نگر:جمعیت علمائے ہند پسماندہ بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم دینے کی مہم شروع کر رہی ہے۔ جمعیت علماء ہند نے اس خصوصی مہم کو جاری رکھنے کے لیے ایک مکمل خاکہ تیار کیا ہے۔ جس کے لیے جمعیت علماء ہند کے کارکنان اپنی ٹیم کے ساتھ ہندوستان کے گاؤں گاؤں اور شہر کی گلی محلوں میں سروے کریں گے۔ سروے کے بعد تمام تعلیم میں لڑکیوں اور لڑکوں کو دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کے تحت تعلیم دے گیں۔
یہ مہم آج مظفر نگر کے مدرسہ محمودیہ سے شروع ہوئی جہاں جمعیت علماء ہند کے کارکنان اور سینکڑوں مدارس کے ذمہ داران نے ایک میٹنگ کی۔ معاشرے کے تمام طبقات کے بچوں کو دینی اور دنیاوی تعلیم فراہم کرنے کی ذمہ داری لی۔ مشن ایجوکیشن کے سلسلے میں آج جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مدرسہ محمودیہ مظفر نگر میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلع صدر مفتی بنیامین نے کی اور نظامت ریاستی سیکٹری قاری ذاکر حسین قاسمی نے کی۔
جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری حضرت مولانا حکیم الدین قاسمی اور جمعیت علماء تعلیمی بورڈ کے قومی جنرل سکریٹری حضرت مفتی سلمان صاحب منصورپوری استاذ حدیث دارالعلوم دیوبند جو مہمان خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائے تھے نے میٹنگ میں تعلیم کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے کہا کہ۔ تعلیم کے بغیر کسی بھی معاشرے کی مکمل ترقی ممکن نہیں۔ ایک ان پڑھ شخص معاشرے میں زندگی بھر احساس کمتری کے ساتھ جیتا ہے۔