اردو

urdu

ETV Bharat / state

Meraj-un-Nabi Program To Be Held in Kanpur: کانپور میں 25 فروری سے سہ روزہ معراج النبی اجلاس - نبی کریمﷺکی سیرت

ہر سال کی طرح اس سال بھی جمعیت علماء ہند کانپور یونٹ کانپور کے پریڈ گراؤنڈ پر سہ روزہ اجلاس کا انعقاد کرے گی۔ یہ اجلاس 25، 26، 27 فروری کو گراونڈ پریڈ پر ہوگا۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سے علمائے کرام شرکت کریں گے۔ Meraj-un-Nabi Program To Be Held in Kanpur

جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے سہ روزہ معراج النبی اجلاس کا انعقاد
جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے سہ روزہ معراج النبی اجلاس کا انعقاد

By

Published : Feb 25, 2022, 6:22 PM IST

کانپور:جمعیت علماء ہند ہر سال رجب کے مہینے میں اجلاس معراج النبی پریڈ گراؤنڈ پر کرتی آرہی ہے۔ اس سال بھی 25 ،26 ،27 فروری کو تین روزہ اجلاس معراج النبی کے عنوان سے جلسے کا انعقاد کرے گی۔ Jamiat Ulema-E-Hind Kanpur will organizes three-day Meraj-un-Nabi program

جمعیت علماء ہند کانپور کی جانب سے سہ روزہ معراج النبی اجلاس کا انعقاد

اس جلسہ میں نبی کریمﷺکی سیرت پر خصوصی توجہ مرکوز رہتی ہے، ساتھ ہی معاشرے میں پھیلی برائیوں کو روکنے کے لیے تمام علمائے کرام جو الگ الگ شعبوں میں عبور رکھتے ہیں سب معاشرے کو پاکیزہ اور بلند بنانے کے لیے لوگوں کی ہدایت کے لئے رہنمائی کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Delhi Riots 2020: دہلی فسادات کے بعد فساد زدگان کی مدد میں جمعیت نے اہم کردار ادا کیا، مولانا حکیم الدین قاسمی

اجلاس کے آخری دن 27 فروری کو خواتین کے لئے ایک خصوصی جلسہ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے خواتین کی اصلاح ہو سکے۔

جلسہ معراج النبی پریڈ گراؤنڈ پر تقریبا 40 سال سے منعقد ہو رہا ہے ۔ پریڈ گراؤنڈ کو جلسہ معراج النبی ہونے کی وجہ سے عوام میں اسے رجبي گراؤنڈ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details