سہارنپور:اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند عیدگاہ میدان میں 28 تا 29 مئی کو جمعیت علماء ہند کی جانب سے مجلس منتظمہ کا اجلاس منعقد ہوگا جس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ اس حوالے سے آج ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے عیدگاہ میدان پہنچ کر تیاریوں کا معائنہ کیا اور مقامی انتظامیہ و فائربریگیڈ کے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ Jamiat Ulema-e-Hind two-day meeting in Deoband
ڈسٹرک مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے جلسہ گاہ کا اندر اور باہر سے معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ ایس پی دیہات سورج رائے نے بھی سکیورٹی کے نقطہ نظر سے عیدگاہ گراؤنڈ اور جلسہ گاہ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے آس پاس کے علاقے کا بھی جائزہ لیا اور پولس انتظامیہ کو تمام تیاریوں کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ جمعیت علماء ہند کی مجلس منتظمہ کا دو رزہ اجلاس 28-29 مئی (ہفتہ، اتوار) کو دیوبند کے عیدگاہ میدان میں منعقد کیا جا رہا ہے، جمعیت علماء ہند کے صدر و سابق رکن پارلیمنٹ مولانا سید محمود مدنی کی صدارت میں ہونے جا رہے اس اجلاس میں ملک بھر سے ارکین منتظمہ اور جمعیت علماء سے وابستہ سرکردہ علماء کرام شرکت کریں گے۔