ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے دیوبند میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جمعیۃ علماء ہند نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کی قیادت میں آج دیوبند کے عیدگاہ میدان میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں حکومت مخالف نعرے لگائے گئے اور کسی بھی قیمت پر سی اے اے کو قبول نہ کئے جانے کی بات دہرائی گئی ہے۔
سہارنپور : جمعیۃ علماء ہند کا سی اے اے کے خلاف احتجاج اس دوران مظاہرہ کرکے 313 افراد کی گرفتاری دینے کا اعلان بھی کیا گیا لیکن سکیورٹی کے پیش نظر دیوبند کو چھاؤ نی میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایسا بھی محسوس کیا جا رہا ہے کہ آئندہ اس طرح کے پروگرام کی منظوری انتظامیہ نہیں دے گی۔
ضلع مجسٹریٹ آلوک کمار پانڈے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے سخت لہجے میں کہا کہ یہ پروگرام جمعیۃ علماء ہند کے قومی جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے کیا تھا لیکن نہ تو ان کا کوئی فون آیا اور نہ ہی کوئی تحریری طور پر اطلاع دی گئی تھی۔
ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود بھی اس طرح کا پروگرام کیا گیا جو غیرقانونی ہے، کارروائی کے سلسلے میں معلوم کئے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ کارروائی ضرور کی جائے گی۔