مظفر نگر:اترپردیش کے مظفر نگر ضلع کے قصبہ بدھانہ کے مدرسہ فاروقیہ فیض العلوم ریوالی نانگلہ میں جمعیۃ علماء ہند بدھانہ کے ذریعے چھٹے سیرت البنیﷺ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جلسے کی صدارت جمعیت علماء بدھانہ کے صدر حافظ شیردین نے کی، جلسے کی نظامت مدرسہ کے ناظم مولانا خالد قاسمی نے کی۔ جلسے کے مقاصد کو تفصیل سے بتاتے ہوئے مولانا خالد نے کہا کہ یہ ان جلسے کے ذریعے ہمیں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کے بارے میں پتہ چلتا ہے۔ Seerat ul Nabi Jalsa in Budhana
انہوں نے کہا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا میں تشریف لائے تو ان دنوں عورتوں، بچیوں اور غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں تھی، چھوٹی چھوٹی بچیوں کو حیوان لوگ زندہ دفن کر دیا کرتے تھے لیکن اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے عورتوں اور لڑکیوں اور غلاموں کو ان کے حقوق دلائے۔ حافظ شیردین نے بچیوں کے بارے میں تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے رسول ﷺ نے بچیوں کو رحمت بتایا ہے آپ نے فرمایا کہ ہمیں بچّیوں کو اعلیٰ تعلیم دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں: