اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: جمیۃ علماء ہند کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں جمیۃ علماء ہند کانپور کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران علمائے کرام نے کہا کہ فحاشی اور بے حیائی کی وجہ سے اللہ نے کورونا وائرس جیسی وباء پوری دنیا پر مسلط کر دی۔

جمیۃ علماء ہند کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد
جمیۃ علماء ہند کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد

By

Published : Mar 15, 2020, 4:15 AM IST

جمعیت علماء ہند کے شہر کانپور یونٹ نے کانپور میں تین روزہ جلسہ معراج النبی کا انعقاد کانپور کے پریڈ گراؤنڈ پر کیا جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام نے شرکت کی۔ جلسہ میں علمائے کرام نے کورونا وائرس کو فحاشی اور بے حیائی کی وجہ سے آیا ہوا عذاب بتایا۔

جمیۃ علماء ہند کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد

معروف عالم دین مفتی عفان منصور پوری نے کہا کہ مہلک بیماری عذاب کی شکل میں آتی ہیں جس کا کسی کو تصور بھی نہیں ہوتا۔ یہ اللہ کی طرف سے ہوتی ہے اور اللہ ہی اس کا ازالہ بھی کرتا ہے۔

جمیۃ علماء ہند کی جانب سے 'اجلاس معراج النبی' کا انعقاد

جلسہ معراج النبی کانپور میں ہر برس ماہ رجب میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں علمائے کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ اور خلفائے راشدین کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہیں، لیکن اس بار علمائے کرام نے مہلک بیماری کیوں اور کیسے، کس لیے مسلط ہوتی ہے اس پر خصوصی روشنی ڈالی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details