ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں کورونا انفیکشن کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور اس سے ہونے والی اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ کورونا وبا کے قہر سے اموات کو روکنے کے لیے اب سماجی اور ملی تنظیموں کی جانب سے دعائیہ اجلاس منعقد کیے جا رہے ہیں، تاکہ کورونا سے جلد سے جلد نجات مل سکے۔
میرٹھ: جمعیت علماء ہند کی جانب سے کورونا سے نجات کے لئے دعا - جمعیت علماء ہند کی جانب سے کورونا کے قہر کو روکنے کے لیے دعائیہ اجلاس منعقد
آج میرٹھ میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے ایک خصوصی دعائیہ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ جمعیت علماء کے مقامی ذمہ داران نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
میرٹھ میں کورونا وبا کے قہر سے نجات حاصل کرنے کے لیے اب لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل کے ساتھ دعا بھی کر رہے ہیں۔ اسی مقصد سے آج میرٹھ میں جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے ایک خصوصی دعائیہ جلسے کا انعقاد کیا گیا۔ نماز ظہر کے بعد پرانی تحصیل علاقے کی ایک مسجد میں کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ساتھ ہی جمعیت علماء کے مقامی ذمہ داران نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی۔
کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیہ جلسے کے انعقاد سے جمعیت علماء ہند ایک بار پھر ملک کے عوام پر آفت کو دور کرنے کے ساتھ عوام کی اس مشکل وقت میں بغیر کسی تفریق کے ہر ممکن مدد کر رہی ہے۔