اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jamiat Open School in Meerut میرٹھ میں جمیعت اوپن اسکول کا قیام - جمیعت علماء ہند کی جانب سے مدرسہ طلبا

جمیعت علماء ہند کی جانب سے اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں 'جمیعت اوپن اسکول' کا قیام عمل میں آیا۔ اسمارٹ کلاسز کے ذریعہ طلباء مدارس بھی اب عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے کی کوشش کریں گے۔

میرٹھ میں جمیعت اوپن اسکول کا قیام
میرٹھ میں جمیعت اوپن اسکول کا قیام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 12:19 PM IST

میرٹھ میں جمیعت اوپن اسکول کا قیام

میرٹھ: ریاست اتر پردیش کے مختلف اضلاع میں جمیعت علماء ہند کی جانب سے مدرسوں کے طلباء و طالبات کو جدید تعلیم سے جوڑنے کے مقصد سے قائم کیے گئے جمیعت اوپن اسکول کے قائم کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی مقصد کے تحت ضلع میرٹھ میں جمیعت اوپن اسکول کا قیام عمل میں آیا۔ اسمارٹ کلاس کے ذریعہ طلباء مدارس بھی اب عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنے خوابوں کو حقیقیت میں بدلنے کی کوشش کریں گے۔

میرٹھ کے زاہد پور گاؤں میں واقع مدرسہ دارالعلوم فاروقیہ میں این ایس یو آئی کی نگرانی میں قائم شدہ جمیعت اوپن اسکول میں طلباء مدارس کو عصری تعلیم دلانے کا کام انجام دیا جا رہا ہے۔ مدرسے میں اسمارٹ کلاس کے ذریعہ طلباء کو ابھی صرف ہائی اسکول تک کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ مستقبل میں اسے انٹر میڈیٹ تک لے جانے کا پروگرام ہے۔

جمیعت اوپن اسکول کے طلباء طالبات آگے کی پڑھائی کے لئے کسی بھی بورڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں. جمیعت اوپن اسکول میں بغیر کسی مذہب تفریق کے یہاں طلباء داخلہ لے سکتے ہیں۔ جمیعت علماء ہند شہر میرٹھ کے جنرل سیکرٹری مولانا خالد کا کہنا ہے کہ شہر دیگر مدارس میں بھی اسی طرح کے مراکز قائم کیے جانے کا پروگرام ہے تاکہ جمیعت اوپن اسکول کے ذریعہ مدارس کے طلباء طالبات بھی عصری تعلیم حاصل کرتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:Mumtaz PG College انجمن اصلاح المسلمین کے زیر اہتمام ’ فاونڈرس ڈے‘کاانعقاد

انہوں نے کہاکہ جمیعت علماء ہند کی جانب سے طلباء کے مستقبل کو سنوارنے کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔طلبا و طالبات کو مین اسٹریم سے جوڑنے کے مقصد سے کئی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے۔طلبا و طالبات مستقبل میں ڈاکٹر انجینئر کے علاوہ اور دوسرے سول سروسز کے لیے بھی خود کو تیار کر سکتے ہیں.

ABOUT THE AUTHOR

...view details