اردو

urdu

ETV Bharat / state

جمعیت علماء ہند کی جانب سے جیل میں پنکھا تقسیم - ملک بھر میں گرمی

مرادآباد ضلع جیل میں بند قیدیوں کو گرمی سے راحت پہنچانے کے لیے جمعیت علمائے ہند کے کارکنان نے پنکھا تقسیم کیا۔

مرادآباد: جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے جیل میں پنکھا تقسیم کیا گیا
مرادآباد: جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے جیل میں پنکھا تقسیم کیا گیا

By

Published : Jun 1, 2020, 9:05 AM IST

ملک بھر میں گرمی کی تپش بڑھتی جا رہی ہے۔ اس گرمی کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے۔ لوگ اپنے اپنے گھروں میں گرمی سے نجات کے لیے اے سی، کولر اور پنکھا استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن وہیں جیل میں بند قیدیوں کو گرمی سے راحت پہنچانے کے لیے جمعیت علمائے ہند یونٹ مرادآباد کے کارکنان نے مرادآباد ڈسٹرکٹ جیل پہنچ کر چھت کا پنکھا تقسیم کیا۔

مرادآباد: جمعیتہ علماء ہند کی جانب سے جیل میں پنکھا تقسیم کیا گیا

یہ پنکھے جیل کی چھتوں پر لگائے جائیں گے، جیل میں زیادہ قیدی ہونے کی وجہ سے گرمی کے اس موسم میں قیدیوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

جمعیت علمائے ہند نے ضلعی جیل سے ایسے بہت سے قیدیوں کو رہا کیا تھا جو کئی برسوں سے جیل میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے لیکن ان کی ضمانت لینے والا کوئی نہیں تھا لیکن جمعیت علمائے ہند یونٹ مرادآباد نے ان قیدیوں کی ضمانت لے کر انہیں جیل سے رہا کرایا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details