جمیعت علماء ہند کا سفر حج کے اخراجات میں کٹوتی کا مطالبہ میرٹھ:اتر پردیش کے میرٹھ میں جمیعت علماء ہند نے حج 2023 کے لئے سعودی حکومت کی جانب سے ہندوستانی عازمین کے لئے حج کوٹہ بڑھائے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے لیکن ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ بھارتی حکومت سے سفر حج کے اخراجات کو کم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ زیادہ زیادہ عازمین سفر حج پر جا سکیں۔
میرٹھ ڈسٹرکٹ حج کمیٹی کے سابق ممبر قاضی زین الرشیدین نے کہاکہ سعودی حکومت کی جانب سے رواں سال حج کوٹہ بڑھانے کے فیصلے کے بعد ہندوستان سے جانے والے عازمین حج کے کوٹے میں 75 ہزار کا اضافہ ہوا ہے جب کہ وی آئی پی کوٹہ کو ختم کیے جانے سے عازمین حج کو بھی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے حج کی فیس میں کمی کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔عازمین کو حج کوٹہ کا فائدہ اسی وقت مل سکے گا جب سفر حج کی فیس میں کٹوتی کی جائے گی۔ گزشتہ برسوں میں حج کوٹے سے کم درخواستیں موصول ہونے کی سب سے بڑی وجہ حج کے اخراجات میں اضافہ بھی رہا ہے۔ اس لئے حکومت کو چاہیے کہ اپنے اعلانات کے مطابق سفر حج کی فیس کم از کم ایک لاکھ روپے کی کٹوتی کی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ عازمین سفر حج کے لئے روانہ ہو سکیں.
یہ بھی پڑھیں:MP Shafiqur Rahman Reaction ہمارے مذہب میں کسی کو مداخلت کرنے کا حق نہیں : ایم پی شفیق الرحمان برق
ان کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اس سال حج کے فارم ابھی تک جاری نہیں کئے جا سکیں ہیں جس سے عازمین کو اپنے کاغذات کو پورا کرنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔ ایسے مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے حج کی درخواستیں آن لائن دستیاب کرائیں تاکہ عازمین حج طے شدہ وقت میں اپنے کاغذات کو مکمل کر سفر حج کی تیاری کر سکیں.