اردو

urdu

ETV Bharat / state

احتجاج کے دوران گرفتار افراد کو جمعیت علمائے ہند کی قانونی مدد کا اعلان - Jamiat Ulama-i-Hind

جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ این آرسی اور شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں جو بھی افراد گرفتار ہوئے ہیں جمعیت علمائے ہند انھیں اپنے خرچ سے رہا کرائے گی اور ان کا مقدمہ خود لڑے گی۔

Breaking News

By

Published : Dec 24, 2019, 10:07 PM IST

جمعیت علمائے ہند (محمود مدنی) نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد میں چاہے کسی بھی مذہب و فرقہ کے افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہو ان سبھی کے مقدمات کا خرچ جمعیت علمائے ہند برداشت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعیت علمائے ہند ایک سماجی تنظیم ہے جو ملک بھر میں جہاں پر بھی کسی بھی افراد پر ظلم و زیادتی ہوتی ہے وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو اس کے لیے کام کرتی ہے، یہ تنظیم صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بھارت کے تمام مذاہب کے افراد کے لیے کام کرتی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر پورے ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت ہورہی ہے اور پولیس بے قصوروں کو گرفتار کررہی ہے تو ایسے میں جمعیت علمائے ہند یہ اعلان کرتی ہے کہ جو لوگ بے گناہ ہیں جمعیت علمائے ہند انھیں قانونی طورپر ان کی مدد کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details