ریاست اتر پردیش کے کانپور میں جمعیت علماء ہند نے آب و ہوا کو صاف رکھنے کے لیے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، اس مہم کے تحت تیس دنوں تک شہر کے مختلف علاقوں میں پودے لگائے جائیں گے۔
کانپور ایک صنعتی شہر ہے، جہاں چھوٹے بڑے کارخانوں اور بڑی انڈسٹریز کا انڈسٹریل فضلہ اور موٹر گاڑیوں کے دھویں کی وجہ سے شہر کا آبادی والا حصہ کافی آلودہ رہتا ہے۔
کانپور: جمعیت علماء ہند کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز اس آلودگی کو دور کرنے کے لیے جمعیت علماء ہند کی کانپور یونٹ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد کانپور شہر کی آبادی والے تمام علاقوں میں شجر کاری مہم کے تحت پودے لگانا ہے۔ لیکن جن علاقوں میں پودے لگانے کی جگہ نہ ہو تو وہاں پر لوگ اپنے گھروں کی بالکونی اور چھتوں پر گملوں میں پودے لگائیں۔
جمعیت علماء ہند کا مقصد ہے کہ پودے کی ہریالی سے شہر کی آب و ہوا میں موجود آلودگی کو ختم کیا جاسکتا ہے یا اسے روکا جا سکتا ہے۔ پیڑ پودے سے ہوا کی آلودگی کو صاف کرنے میں کافی موثر مدد ملتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آج آپ کا دن کیسا رہے گا؟
واضح رہے کہ جمعیت علماء ہند (کانپور یونٹ) گزشتہ کئی سالوں سے کانپور شہر کی فضا کو صاف رکھنے کے لیے شجرکاری مہم چلا رہی ہے۔ اس سال بھی جمعیت علماء ہند نے شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے جو 30 دنوں تک جاری رہےگی۔ 20 سے 25 گروپس کی شکل میں جمعیت علماء کے کارکنان شہر کے تمام علاقوں میں شجر کاری کریں گے۔
ان کا مقصد کانپور میں دس ہزار سے زائد پودوں کو لگا کر گرین کانپور بنانا ہے۔