میرٹھ میں آج جمیعت علماء کی جانب سے وسیم رضوی کے خلاف ایک میمورنڈم صدر جمہوریہ اور وزیراعظم کے نام پیش کرتے ہوئے ان پر غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلق قانون یعنی یو اے پی اے ایکٹ لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔
میرٹھ میں جمیعت علماء ہند کے ایک وفد نے آج میرٹھ کے ڈی ایم کو ایک میمورنڈم پیش کر کے کہا کہ مرکزی حکومت سے خوشنودی حاصل کرنے کے لیے وسیم رضوی اس طرح کی حرکت کر رہا ہے۔
وہ ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔