میرٹھ:بھارت بھر سمیت میرٹھ میں بھی آج جمعتہ الوداع کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سبھی مساجد کے باہر فورس تعینات کی گئی، نماز کی ادائیگی پرامن طریقے سے ہو اور شرپسندوں سے بچا جا سکے۔ نماز کے بعد شہر قاضی زین الساجیدین نے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کی نماز سے قبل صدقہ الفطر غرباء میں ادا کر دینا چاہئے تاکہ غریب اور بے سہارا مسلمان بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔ شہر کی سبھی مساجد میں اجتماعی طور پر نماز ادا کی گئی۔ یوپی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے مطابق مساجد میں لاؤڈ-اسپیکر کی آواز کو کم کر نماز ادا کی گئی اور شہر میں کسی بھی مساجد کے باہر نمازیوں نے نماز ادا نہیں کی۔
نماز کے بعد ملک میں امن سلامتی کے لیے دعا خصوصی دعا کا اہمتام کیا گیا۔ وہیں دوسری جانب پولیس کے اعلٰی افسران نے پر سکون نماز ادا کیے جانے کے بعد راحت کی سانس لیتے ہوئے کہا کہ عیدالفطر کا تہوار گنگا جمنی تہذیب کا تہوار ہے، اسی تہذیب کو برقرار رکھنے کے مقصد سے شہر میں پولیس اور آر اے ایف کا معقول انتظامات کیے گئے ہیں اور یہی انتظامات عیدالفطر کی نماز کے دوران یکساں رہیں گے۔ تاکہ عید کا تہوار امن سلامتی کے ساتھ مکمل ہو سکیں۔