مرادآباد:ریاست اترپردیش کی حکومت کی جانب سے حلال سرٹیفیکیٹ والی اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کے بعد ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔جمعیت علمائے ہند نے حلال سرٹیفیکیٹ والی اشیا کی خرید و فروخت پر پابندی پر اعتراض کا اظہار کیا ہے۔
اس سلسلے میں یوپی حکومت کے حلال سرٹیفکیٹ پر جمعیۃ علماء ہند کا بیان سامنے آیا، جمعیت کے قانونی مشیر کعب راشدی نے کہا کہ جمعیت عرصہ دراز سے یہ کام کر رہی ہے۔جمعیت کو اس کام کے لیے حکومت ہند کی صنعتی وزارت نے اختیار دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس نے کچھ اصول مقرر کیے ہیں جو بھی گروپ ان اصولوں پر عمل کرتا ہے وہ کسی بھی کمپنی کو سرٹیفکیٹ جاری کر سکتا ہے۔