کانپور:اترپردیش کے کانپور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے نشہ مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں جمعیت کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عام لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔Jamaat Ulema E Hind Organise Anti Drug Campaign In Kanpur In Uttar Pradesh
کانپور میں جمعیت علماء ہند کی جانب سے نشہ مخالف ریلی جمعیت علماء ہند کانپور شاخ ہر سال کانپور میں نشہ مخالف ہفتہ منآتی ہے۔ اس سال بھی جمعیت علمائے ہند کانپور میں نشہ مخالف ہفتہ 18 دسمبر سے 25 دسمبر تک بنا رہی ہے،
کانپور کے مختلف علاقوں میں روزانہ جمیعت علمائے ہند کے ارکان و ذمہ داران عوام کو نشہ کی لت اور اس سے ہونے والے نقصانات کے تعلق سے لوگوں کو بیدار کر رہی ہے،
جمیعت علماء ہند لوگوں کو یہ بات سمجھانے کی کوشش کر رہی ہے کہ نشہ کرنے سے جسم کمزور ہو جاتا ہے اس کے ساتھ ساتھ متعدد بیماریوں پیدا ہو جاتی ہے ۔اس کے علاوہ نشے کی لت کی وجہ سے انسان برے کاموں میں ملوث ہوجاتا ہے۔
مزید پڑھیں:Education Conference In Moradabad مرادآباد میں تعلیمی بیداری کانفرنس کا انعقاد
جعمیت علمائے ہند کے ارکان لوگوں کو بیدار کرنے میں مصروف ہیں کہ نشے کی لت کی وجہ سے معاشی طور سے بھی انسان کمزور ہوجا تا ہے جس کی وجہ سے بچوں پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے ملک کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لئے انسانوں کو نشے کی لت سے پوری طرح سے دور رہنے کی ضرورت ہے۔Jamaat Ulema E Hind Organise Anti Drug Campaign In Kanpur In Uttar Pradesh