مظفرنگر:ریاست اترپردیش کے دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر کے تحت دو روزہ ورکشاپ مدرسہ گلزار محمدی قصبہ شاہ پور میں شروع ہوا 21 جون سے شروع ہوئے اس ورکشاپ میں پہلے دن ضلع مظفر نگر سے 32 معلمین نے شرکت کی۔ مفتی محمد شعیب صاحب آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ مولانا ثناء اللہ مولانا محمد اقبال صاحب قاسمی مفتی محمد عادل مولانا محمد ارشد محمد صادق وغیرہ شریک رہے, اس موقع قاری ذاکر حسین قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء اتر پردیش نے معلمین کے درمیان ترغیبی بات کی۔
دینی تعلیمی بورڈ جمعیتہ علماء ضلع مظفر نگر کے تحت دو روزہ ورکشاپ کے دوسرے دن مورخہ 22/6/2023 کو پروجیکٹر کے ذریعے معلمین کے درمیان تربیتی نظام کامیابی کے ساتھ جاری ہے جس میں مفتی محمد شعیب صاحب آرگنائزر دینی تعلیمی بورڈ اور قاری ثناءاللہصاحب بہتاچھےاندازمیں معلمین کوسمجھاتے ہوئے۔