اترپردیش کے ضلع بدایوں کے قصبہ ککرالہ میں جماعت اسلامی ہند مغربی اترپردیش کی جانب سے چلائی جا رہی 'مغربی اترپردیش نفاذ قانون وراثت مہم' کے سلسلے کا ایک پروگرام 26 فروری کی رات کو منعقد کیا گیا۔ جماعت اسلامی کی یہ مہم 19 تا 28 فروری تک جاری رہے گی۔
اس پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضی الاسلام نے قانون وراثت کے بہتر طور پر نفاذ کے ساتھ ساتھ اس سی متعلق شریعت کے مسائل اور فقہی نکات پر روشنی ڈالی۔
بدایوں: مغربی یوپی میں 'نفاذ قانون وراثت مہم' سرگرم - مغربی اترپردیش نفاذ قانون وراثت مہم منعقد
ریاست اترپردیش کے ضلع بدایوں میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے'نفاذ قانون وراثت مہم' کے سلسلے میں پروگراموں کا انعقاد جاری ہے۔ ان پروگراموں میں قانون وراثت کے نفاذ اور اس کی پیچیدگیوں کے بارے میں عوام سے خطاب کرکے ان میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔
![بدایوں: مغربی یوپی میں 'نفاذ قانون وراثت مہم' سرگرم بدایوں: مغربی یوپی میں 'نفاذ قانون وراثت مہم' سرگرم](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-10797671-795-10797671-1614408378685.jpg)
بدایوں: مغربی یوپی میں 'نفاذ قانون وراثت مہم' سرگرم
بدایوں: مغربی یوپی میں 'نفاذ قانون وراثت مہم' سرگرم
واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند کی جانب سے وقت وقت پر مختلف مہمات چلائی جاتی ہیں، جن میں سے اس وقت 'نفاذ قانون وراثت مہم مغربی اتر پردیش' اور 'مضبوط خاندان مضبوط معاشرہ مہم' جیسے دو اہم مہمات پر پروگرام منعقد کی جارہی ہے۔