اردو

urdu

ETV Bharat / state

جل شکتی مشن گھوٹالے: سی بی آئی سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ - Dr. Mahendra Singh, Minister of Water Power

اترپردیش میں ہونے والا جل شکتی مشن گھوٹالہ مسلسل طول پکڑتا جا رہا ہے۔ عام آدمی پارٹی اس معاملے کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جل شکتی مشن گھوٹالے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے: شکیل ملک
جل شکتی مشن گھوٹالے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے: شکیل ملک

By

Published : Aug 25, 2021, 7:29 PM IST

اترپردیش عام آدمی پارٹی اقلیتی ونگ کے ریاستی صدر شکیل ملک نے گوتم بدھ نگر نوئیڈا ضلع مجسٹریٹ کے دفتر کے باہر 'مٹکا پھوڑ آندولن' کے زریعے انوکھے انداز میں اپنا احتجاج درج کرایا۔ اس مظاہرہ کو 'مٹکا پھوڑ آندولن' کا نام دیا گیا۔

جل شکتی مشن گھوٹالے کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائی جائے: شکیل ملک

شکیل ملک نے اس میگا گھوٹالے کی سی بی آئی جانچ کرواکر مجرمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمان سنجے سنگھ نے اترپردیش میں جل شکتی مشن کے نفاذ میں ہزاروں کروڑ کے گھوٹالے کا پردہ فاش کیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ جل شکتی کے وزیر ڈاکٹر مہندر سنگھ اور اترپردیش حکومت کے دیگر عہدیداران کے ذریعے تقریبا ہزاروں کروڑ کی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے اس کے علاوہ ایک بدنام زمانہ کمپنی کو پائپ سپلائی کا کام دیا ہے جو پہلے سے ہی بلیک لسٹیڈ ہے۔

پارٹی کی ریاستی سکریٹری اور گوتم بدھ نگر ضلع انچارج میناکشی شریواستو نے بتایا کہ 'مدھیہ پردیش، پنجاب، بنگال سمیت ملک کی 8 ریاستوں نے ناقص میٹیریل اور کرپشن کے باعث رشمی میٹلیکس'کو بلیک لسٹ کیا تھا۔'

مٹکا پھوڑ تحریک کی قیادت ضلعی صدر بھوپندر جادون نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'اترپردیش میں 'جل شکتی مشن' کے نفاذ میں بڑی پیمانہ پر بے ضابطگیاں منظر عام پر آئی ہیں۔ اس طرح کی بدعنوانی کی وجہ سے مشن کا ہر کام متاثر ہوا اور لاگت میں 30 تا 40 فیصد اضافہ ہوگیا۔'

یہ بھی پڑھیں: مودی حکومت املاک فروخت کرکے برباد کررہی ہے: راہل گاندھی

پارٹی ترجمان سنجیو نگم نے بتایا کہ 'اس تحریک میں ریاست کے شریک انچارج ابھینو رائے، ریاستی سکریٹری اشوک کمانڈو اور ریاستی سیریٹری دیشا چیمبر، یوتھ ونگ کے ریاستی صدر فیض وارثی، یوتھ ونگ ضلع صدر راہل سیٹھ، ضلع خزانچی پنڈت امیش گوتم، ضلعی ترجمان پروفیسر اے کے سنگھ، ضلع نائب صدر انیل چنچی اور پرشورام چودھری، پنکج آوانا، سنجے تغلپور، جیتو چودھری، اقلیتی سیل ضلع صدر دلدار انصاری، ضلعی سکریٹری ہرشیت شریواستو سمیت بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details