اردو

urdu

ETV Bharat / state

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی

بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے سائیکل ریلی نکال کر مجاہدین آزادی کی قربانیوں کو یاد کیا۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی
آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی

By

Published : Sep 26, 2021, 10:10 AM IST

بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر ملک بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو منایا جارہا ہے، اس مہوتسو کے تحت آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے سائیکل ریلی نکالی اور مرادآباد کے سرکٹ ہاؤس پہنچے۔

سائیکل ریلی میں شامل آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے ملک کی آزادی میں شہید ہونے والوں کے خانوادہ اور سماج کے دانشوروں کے ساتھ ملاقات کی سرکٹ ہاؤس میں ہوئے اس پروگرام کی صدارت نگر مجسٹریٹ ایم پی سنگھ نے کی۔

آزادی کا امرت مہوتسو کے موقع آئی ٹی بی پی کی سائیکل ریلی
آئی ٹی بی پی 14 واہنی کے ڈپٹی کمانڈر رمیش کمار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ 10 ستمبر کو آئی ٹی بی پی کے جوانوں نے ہماچل پردیش کے ببیلی علاقے سے سائیکل ریلی کی شروعات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر مظفر نگر میں منایا گیا 'امرت مہوتسو'

اس ریلی کو شملہ کے ڈی آئی جی پریم سنگھ نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا تھا اور یہ ریلی 2 اکتوبر کو دہلی کے راج گھاٹ پر اختتام پذیر ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details