اردو

urdu

ETV Bharat / state

'کووڈ ویکسینیشن' پر افواہ پھیلانا غلط' - vaccine news

معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ "جو لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کے درمیان 'کووڈ ویکسینیشن' کو لے کر افواہ پھیلا کر ڈر و خوف پیدا کر رہے ہیں وہ مسلمانوں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ مسلمان محفوظ رہیں۔

'کووڈ ویکسینیشن' پر افواہ پھیلانا غلط
'کووڈ ویکسینیشن' پر افواہ پھیلانا غلط

By

Published : Jun 1, 2021, 4:52 PM IST

اتر پردیش کے دار الحکومت لکھنو کے چھوٹا امام باڑہ میں کووڈ ویکسینیشن سینٹر بنایا گیا تاکہ بڑی تعداد میں لوگ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

'کووڈ ویکسینیشن' پر افواہ پھیلانا غلط

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران معروف شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے لہذا ہم نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ بڑا امام باڑہ اور چھوٹا امام باڑہ میں 'کووڈ ویکسینیشن سینٹر' قائم کیا جائے تاکہ پرانے شہر کے لوگوں کو مزید پریشانیوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ پرانے شہر میں ایک بھی 'کووڈ ویکسینیشن سینٹر' نہیں تھا لہذا ہماری کوشش تھی کہ امام باڑہ میں سینٹر قائم ہو۔ مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ آج پہلا دن اور کثیر تعداد میں لوگ یہاں آئے ہیں۔ امام بارگاہ میں سینٹر قائم کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ مسلم سماج میں مثبت پیغام جائے اور وہ بھی'کووڈ ویکسینیشن سینٹر' آئیں۔

مولانا کلب جواد نقوی نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر افواہ پھیلا کر مسلمانوں کے درمیان ڈر و خوف پیدا کر رہے ہیں وہ مسلمانوں کے دوست نہیں بلکہ دشمن ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details