نوئیڈا:ریاست اترپردیش میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تحت امیدواروں کا جائزہ لینے کے لیے نوئیڈا کے بشن پورہ میں واقع میٹروپولیٹن کانگریس کے دفتر میں ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا،میٹنگ میں کانگریس پارٹی کے پروویژنل صدر نسیم الدین صدیقی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی،اس میٹنگ کی نظامت مہا نگر صدر رام کمار تنور نے کی۔Tribute to Indar Gandhi on his birthday
میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے نسیم الدین صدیقی نے بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا، انہوں نے کہا کہ آج اس عظیم شخصیت کا یوم پیدائش ہے جس نے اپنے جرأت مندانہ اقدام سے ملک کو ترقی کے میدان میں نئی جہت دی،انہوں نے کہا کہ ہمیں متحد ہو کر بلدیاتی انتخابات لڑنا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر ہر وارڈ میں ٹیکنیکل کوآرڈینیشن کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو چیئرمین کے ساتھ ساتھ وارڈ بھی جیتے جا سکتے ہیں۔