اردو

urdu

ETV Bharat / state

Eid-e-Milad-Un-Nabi 2022 ہفتہ وحدت میں سیرت نبویؐ کے ذریعہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن، مولانا کلب جواد نقوی

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ اس پورے ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ سیرت نبویؐ پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پر تعلیمات آنحضرتؐ کو عام کرنے کی سعی کی جائے۔ دیگر اقوام و مذاہب کو سیرت کے پروگراموں میں مدعو کریں تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہوسکے۔ Celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Lucknow

مولانا سید کلب جواد نقوی
مولانا سید کلب جواد نقوی

By

Published : Oct 9, 2022, 10:22 AM IST

لکھنؤ: پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی ولادت باسعادت کے پُرمسرت موقع پر مجلس علمائے ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ہفتۂ وحدت منانے کی اپیل کی۔ Celebration of Eid Milad-ul-Nabi (peace be upon him) in Lucknow

مولانا نے کہاکہ بارہ ربیع الاول سے لے کر 17ربیع الاول تک حضرت رسول خداؐ کی ولادت کا جشن منایا جاتاہے اس لئے اس ہفتہ کو ’’ہفتۂ وحدت ‘‘ کے نام سے یاد کیا جاتاہے ۔مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے تمام تر فقہی و مسلکی اختلافات کو بھلاکر ذات رسالت مآبؐ پر اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں اور عالمی سطح پر استعماری طاقتوں کو ملّی یکجہتی اورقومی اتحاد کی طاقت بارور کرانے کی پوری کوشش کی جائے ۔

مولانا نے کہاکہ اس پورے ہفتہ میں زیادہ سے زیادہ ’’سیرت نبویؐ‘‘ پر پروگراموں کا انعقاد کیا جائے اور بین الاقوامی سطح پرتعلیمات آنحضرتؐ کو عام کرنے کی سعی کی جائے ۔دیگر اقوام و مذاہب کو سیرت کے پروگراموں میں مدعو کریں تاکہ مذہبی رواداری کو فروغ حاصل ہوسکے ۔

مزید پڑھیں:Eid Milad-un-Nabi 2022 ربیع الاول کے موقع پر لکھنو کی ٹیلے والی مسجد کا شاندار منظر

مولانا سید کلب جواد نقوی نے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اپنے جلوسوں میں امن اور نظم کو پیش نظر رکھیں۔خاص طورپربرادران وطن کو حضرت رسالت مآبؐ کی شخصیت اور ان کے کارناموں سے باخبر کرتے رہیں تاکہ غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہوسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details