اردو

urdu

ETV Bharat / state

حکومت کے لیے کسانوں کو روک پانا مشکل ہی نہیں ناممکن

مرکزی حکومت کے ذریعے پاس کیے گئے تین زرعی قانون کے خلاف ملک بھر کے کسان حکومت کے خلاف گذشتہ کئی روز سے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں اور تین زرعی قانون کو واپس لینے کی مانگ کر رہے ہیں۔

it is not difficult or impossible for the government to stop the farmers
حکومت کے لیے کسانوں کو روک پانا مشکل ہی نہیں ناممکن

By

Published : Dec 3, 2020, 4:46 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے شہر نوئیڈا میں سر پر ہری ٹوپی لگائے کسانوں میں موجودہ مودی حکومت کے خلاف شدید نفرت نظر آرہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت زرعی قانون کے خلاف ہونے والی اس تحریک کو ختم کرنے اور دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود حکومت کسانوں کے بڑھتے قدم کو روک نہیں سکتی۔ کسان مزید گمراہ نہیں ہو سکتے۔

حکومت کے لیے کسانوں کو روک پانا مشکل ہی نہیں ناممکن

چند دنوں سے نوئیڈا کی مختلف سڑکوں پر ٹریکٹر ٹرالیوں میں قیام کرنے والے کسان کسی صورت میں قدم پیچھے کرنے پر راضی نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سابق وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل نے پدم وبھوشن واپس کیا

کسانوں کا کہنا ہے کہ عوام اور کسان مخالف حکومت کو اس کالے قانون کو واپس لینا ہوگا۔ ہم حکومت سے کوئی بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، بلکہ آئینی دائرے میں رہ کر اپنے حقوق کے دفاع کے لیے سڑکوں پر ہیں۔

کسانوں کا الزام ہے کہ موجودہ بی جے پی حکومت کسانوں سے مشورہ کیے بغیر اس کالے قانون کا نفاذ کرکے کسانوں کا استحصال کر رہی ہے۔

کسانوں سے یہ جاننے کی کوشش نہیں کی کہ یہ زرعی قانون ان کے مفاد میں ہے یا نہیں، بلکہ ہٹلر شاہی رویہ اختیار کرتے ہوئے اس کو نافذ کر دیا۔ حکومت کا یہ رویہ جمہوریت کا گلا دبانے کے مترادف ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details