اردو

urdu

By

Published : Jul 30, 2020, 8:36 PM IST

ETV Bharat / state

چرم قربانی کو فروخت کرکےغریبوں میں تقسیم کریں: مفتی ہارون رشید

رواں برس کورونا کے سبب ملک کی متعدد ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس دوران مسلم برادری کے لوک عید الاضحی میں قربانی کو لے کر پس و پیش میں ہیں، وہیں بازاروں میں جانوروں کے چمڑے کی قیمت میں بھی کافی گراوٹ ہے۔

چرم قربانی کو فروخت کرکے غریبوں میں تقسیم کریں:مفتی ہارون رشید
چرم قربانی کو فروخت کرکے غریبوں میں تقسیم کریں:مفتی ہارون رشید

وارانسی: رواں برس کورونا کے سبب ملک کے متعدد ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اس دوران مسلم برادری کے لوک عید الاضحی میں قربانی کو لے کر پس و پیش میں ہیں، وہیں بازاروں میں جانوروں کے چمڑے کی قیمت میں بھی کافی گراوٹ ہے جس سے فرزندان اسلام تشویش میں ہیں کہ چرم قربانی دفن کریں یا سستی قیمت پر فروخت کریں ۔

اس سلسلے میں معروف عالم دین مفتی ہارون رشید نقشبندی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چمڑے کی قیمت میں انتہائی گراوٹ آئی ہے جس کی وجہ سے چرم قربانی کے سلسلے میں مختلف باتیں سامنے آرہی ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ اسے فروخت کرکے مستحقین کے درمیان مال کو تقسیم کر دیا جائے.

چرم قربانی کو فروخت کرکے غریبوں میں تقسیم کریں:مفتی ہارون رشید۔ ویڈیو
مفتی بورڈ کے سیکریٹری مولانا حسین احمد حبیبی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'چمڑے کی قیمت اگرچہ انتہائی سستا ہے پھر بھی اس کو فروخت کرکے مستحقین میں تقسیم کیا جائے چرم قربانی کو ہرگز ہرگز دفن نہ کیا جائے یہ مال کا ضائع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اگر 10 ہی روپے میں فروخت ہورہا ہے تو ملک میں لاکھوں سے زائد چرم قربانی ہیں اور ان کو فروخت کرکے ایک بڑا رقم حاصل کیا جاسکتا ہے اس لئے چمڑے کو ضائع نہ کریں اس کو فروخت کر غریبوں کے درمیان تقسیم کریں ے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details