اردو

urdu

ETV Bharat / state

Priyanka Gandhi: 'بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے مرنا منظور' - پرتگیہ ریلی

پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ 'کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔' مجھے مرنا منظور ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرسکتی۔'

بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے مرنا منظور ہے
بی جے پی سے سمجھوتہ کرنے کے بجائے مرنا منظور ہے

By

Published : Oct 31, 2021, 11:01 PM IST

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہونے کے الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مر جائیں گی لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گی۔'

پرینکا نے چمپا دیوی پارک میں پارٹی کے انتخابی مہم کے تحت منعقد پرتگیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے اس طرح کی میڈیارپورٹس کی مذمت کرتے ہوئے کہا' کچھ لوگوں کا الزام ہے کہ کانگریس اور بی جے پی کے درمیان خفیہ سمجھوتہ ہے۔'مجھے مرنا منظور ہے لیکن بی جے پی کے ساتھ کبھی بھی سمجھوتا نہیں کرسکتی۔'

انہوں نے اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر ان کے گرو گورکچھ ناتھ کی تعلیمات اور نظریات کے مخالف کام کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اترپردیش کی حکومت ترقی کے جو دعوی کررہی ہے وہ ترقی زمین پر نظر نہیں آرہی ہے۔ اس کے برخلاف بحران کی گھڑی میں غریبوں، کسانوں اور خواتین کی مدد کرنے کے بجائے یہ حکوت منھ موڑ لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوئیڈا: سکھویر پہلوان سمیت 800 کسانوں کے خلاف مقدمہ

واڈرا نے کہا کہ کانگریس گزشتہ دو سالوں سے سرگرمی کے ساتھ متاثرین اور محروم لوگوں کے آنسو پوچھ رہی ہے۔ بی جے پی حکومت میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے ان پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس کی 70سالوں کی محنت کے پھل کو بی جے پی نے سات سالوں میں گنوا دیا۔پرینکا نے کہا کہ کھاد ،کھیتی اور فصل سب بڑے بڑے کارباریوں کے ہاتھ میں دے دئیے گئے ہیں۔ کھاد کے لئے لائن میں لگے لگے لوگوں کی موت ہورہی ہے۔

انہوں نے پرتگیہ ریلی میں آئے لوگو ں کے جوش کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں کانگریس کی تنظیم کمزور ہے انہیں یہاں موجود بھیڑ کو ایک بار دیکھ لینا چاہئے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details