میرٹھ کے اسماعیل انٹر کالج میں گزشتہ روز کووڈ 19 کی جانچ کے دوران ایک ٹیچر کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آنے کے بعد کالج میں دہشت کا ماحول ہے۔ جس کی وجہ سے کالج کو بندکردیا گیا ہے، تاکہ انفیکشن کے اثرات کسی دوسرے پر مرتب نہ ہو سکے۔اور کالج کے مکمل اسٹاف کی کورونا جانچ کرائی جارہی ہے تاکہ کالج کو انفیکشن سے پوری طرح سے فری کیا جا سکے ۔
اسماعیل انٹر کالج کے ٹیچر کی کورنا رپورٹ پازیٹیو، کالج میں دہشت کا ماحول
کورونا کیسز میں اضافے کے سبب محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسکول و کالج میں کورونا جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔
اسماعیل انٹر کالج کے ٹیچر کی کورنا رپورٹ پازیٹیو، کالج میں دہشت کا ماحول
کالج کو سینیٹائز بھی کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی کورونا کی جانچ کو پوری طرح سے عمل میں لایا جا رہا ہے۔
میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں آئی تیزی اور اس سے احتیاط کو لے کر محکمہ صحت کی جانب سے بیداری مہم بھی چلائی جارہی ہے۔ دیکھنا یہ ہوگا کہ عوام اس پر کتنا عمل کرتی ہے ۔