اردو

urdu

ETV Bharat / state

Ismail Girls Degree College اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں اردو تلفظ کیلئے ورکشاپ

میرٹھ میں آج اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات کو اردو زبان کو صحیح سے بولنے اور لکھنے کے لیے تلفظ کی ادائیگی سے متعلق اہم معلومات دی گئیں تاکہ اردو زبان کی مٹھاس کو بگڑنے سے بچایا جا سکے۔ Ismail Girls Degree College

By

Published : Jan 25, 2023, 2:03 PM IST

اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں اردو زبان میں لکھنے اور تلفظ کی درست ادائیگی کے ورکشاپ کا
اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں اردو زبان میں لکھنے اور تلفظ کی درست ادائیگی کے ورکشاپ کا

اسماعیل گرلز ڈگری کالج میں اردو تلفظ کیلئے ورکشاپ

میرٹھ: اردو ہندوستانی زبانوں میں اپنی مٹھاس اور تلفظ کے لئے جانی جاتی ہے لیکن بہت سے لوگ اور طلبہ اردو کی تعلیم حاصل کرنے کے باوجود اپنے آس پاس کے سماجی ماحول کی وجہ سے اردو کو درست طریقے سے لکھنے اور تلفظ کی صحیح ادائیگی کرنے سے قاصر ہیں۔ طالبات کی اس کمی کو دور کرنے کے لئے اسماعیل گرلز ڈگری کالج میرٹھ کے شعبہ اردو نے ایک پہل کرتے ہوئے ایک ایڈ آن کورس شروع کیا ہے۔اس میں طالبات کو اردو کی درست تحریر کے لئے گرامر کے ساتھ ساتھ صحیح تلفظ کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:European Water Technology Project ہند-یوروپ واٹر ٹیکنالوجی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر بین الاقوامی اجلاس

اس کے ساتھ ورکشاپ کے اختتام پر یر کورس کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جائے گا تاکہ طلبہ اعلیٰ تعلیم کے ساتھ اردو زبان کی صحیح ادائیگی کر سکیں۔ میرٹھ کے اسماعیل گرلز ڈگری کالج کے شبعہ اردو سے تعلق رکھنے والے ہما مسعودنے کہاکہ یہ ایک اچھی پہل ہے۔ یہ طلبا کے لئے بے حد ضروری ہے۔ اس کی مدد سے انہیں لکھنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ تلفط کی ادائیگی کو بھی بہتربنانے میں مدد ملے گی۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ طلبہ اس کورس میں کافی دلچسپی دیکھا رہے ہیں۔ اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں اس حوالے سے مزید کام کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details