اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: یادگار حضرت عباس پر عوام کا جم غفیر

ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی میں رجب المرجب کی پہلی نوچندی پر یادگار حضرت عباس پر عوام کا جم غفیر دیکھنے کو ملا۔ یہاں پر سبھی مذاہب کے لوگوں نے دعا مانگی۔

رجب کی پہلی نوچندی پر یادگار حضرت عباس پر عوام کا جم غفیر
رجب کی پہلی نوچندی پر یادگار حضرت عباس پر عوام کا جم غفیر

By

Published : Feb 27, 2020, 6:48 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 6:55 PM IST

ساتواں اسلامی مہینہ رجب المرجب عالم اسلام کے لیے انتہائی فضیلت کا حامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بنارس میں واقع درگاہ فاطمان میں عقیدت مندوں کا ہجوم رہا اور بارگاہ مولیٰ عباس علمبردار میں علم برآمد کیا گیا اور مناجات اور دعا کی گئی۔

یادگار حضرت عباس پر عوام کا جم غفیر

یوں تو رجب المرجب میں بہت سارے واقعات رونما ہوئے ہیں لیکن 2 رجب کو امام علی نقی کی ولادت ہوئی تھی۔

بتا دیں کہ امام نقی امام محمد تقی جواد علیہ السلام کے فرزند ارجمند اور امام حسن عسکری کے والد ہیں۔

ان کی ولادت کو فاطمان میں احترام و عقیدت کے ساتھ منایا گیا، جس میں مرد و خواتین سبھی شامل تھے۔ ساتھ ہی دیگر مذاہب کے ماننے والوں نے بھی اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے فرمان علی نے کہا کہ 'رجب المرجب کے نوچندی کا سب انتظار کرتے ہیں۔ آج اس کے لیے خاص اہتمام کیا گیا، نوحہ خانی کے ساتھ دعا پر اختتام ہوا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 6:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details