کانپور:اترپردیش کے ضلع کانپور میں جمعیت علما ہند کی ذیلی تنظیم کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے الشریہ ہیلپ لائن برائے حج وقربانی جاری کیا ہے جس کا مقصد عازمین حج کو دوران حج پیش آنے مسائل اور دیگر ضروریات کو شریعت کے مطابق حل کرنا ہے۔ Islamic ilmi academy launched Shariah helpline for Hajj pilgrims
اسی ضمن میں کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی کے قومی صدر مفتی اقبال احمد قاسمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حج پر جانے والے عازمین حج کو مدینے کی حاضری، مسجد نبوی میں نماز، صلاۃ و سلام کے آداب اور حج کے دوران احرام کی تیاری سے لے کر منیٰ، عرفات، مزدلفہ کے رکن کنکڑی مارنے کا طریقہ حجامت، طواف، زیارت سمیت بہت سے مواقع آتے ہیں جب لوگ پریشان ہوتے ہیں اور کوئی صحیح رہنمائی کرنے والا نہیں ملتا۔ ایسے میں کوئی ارکان چھوٹ نہ جائے اسی حوالے سے الشریہ ہیلپ لائن نمبرات عازمین حج کے لیے جاری کیا گیا ہے جس سے عازمین حج اپنے تمام مسائل کا خود رہنمائی کرسکیں۔ الشریعہ ہیلپ لائن نمبر پر ہر وقت مفتیان کرام جواب دینے کے لیے موجود رہیں گے۔ Islamic ilmi academy launched Shariah helpline for Hajj pilgrims
Hajj 2022: کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے الشریہ ہیلپ لائن جاری کیا - Hajj 2022
جمعیت علمائے ہند کی ذیلی تنظیم کل ہند اسلامک علمی اکیڈمی نے الشریہ ہیلپ لائن جاری کیا ہے جس کا مقصد عازمین حج کو دوران حج پیش آنے مسائل اور دیگر ضروریات کو شریعت کے مطابق حل کرنا ہے۔ Islamic ilmi academy launched Shariah helpline for Hajj pilgrims
مزید پڑھیں:
الشریعہ ہیلپ لائن برائے حج و قربانی پر 16 مفتیان کرام برابر جواب دینے کے لئے موجود رہیں گے جس میں مولانا مفتی اقبال احمد قاسمی 9450120937، مولانا نا خلیل احمد مظاہری 9889370978 مولانا مفتی عبدالرشید قاسمی 9984181490 مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی۔ 9839848686۔ مولانا محمد انعام اللہ قاسمی۔9935588996۔ مولانا محمد انیس خان قاسمی۔ 9936705786۔ مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی۔ 9935862006۔ مولانا مفتی عزیز الرحمن قاسمی۔ 7860334030 ان تمام نمبرات پر ہر وقت عازمین حج اپنے مسائل کو لیکر رابطہ کر سکتے ہیں۔