علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی دینیات فیکلٹی میں آئندہ 26 تا 27 جون 2021 کو اسلامک فقہ اکیڈمی، نئی دہلی کے اشتراک سے "آسمانی کتاب اور دیگر مذہبی کتابوں کے- تاریخ و تعارف" موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں دینیات فیکلٹی کے ڈین اور وبینار کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی نے بتایا کہ وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور ویبینار کا افتتاح کریں گے جبکہ صدارت پروفیسر علی محمد نقوی، ڈائریکٹر سرسید اکیڈمی کریں گے۔
مزید پڑھیں:
اے ایم یو میں دو روزہ بین الاقوامی ویبینار کا اہتمام
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی دینیات فیکلٹی اور اسلامک فقہ اکیڈمی، نئی دہلی کے اشتراک سے "آسمانی کتاب اور دیگر مذہبی کتابوں کے- تاریخ و تعارف" موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد 26 تا 27 جون کیا جا رہا ہے۔
ویبینار میں پروفیسر اخترالواسع، صدر مولانا آزاد یونیورسٹی، پروفیسر بھائی بلدیپ سنگھ، بانی اند فاؤنڈیشن، ڈاکٹر سامرو چیتری، سابق ایکزیکیٹیو ڈائرکٹر گراس نیشنل ہیپینس سنٹر بھوٹان، مولانا خالد رشید فرنگی محلی، امام عید گاہ لکھنؤ، ڈاکٹر محمد سعید نوری، بانی و صدر رضا اکیڈمی ممبئی، فادر جوناتھن لال، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، سوامی پورنا نند پوری جی مہاراج اور دیگر لوگ شرکت کریں گے۔
یہ ویبینار 26 جون کو بھارتیہ وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے زوم پر ہوگا۔
اس میں میٹنگ دئے گیے آئی ڈی 8839285789 اور پاسورڈ 13579 کے ذریعے حصہ لیا جا سکتا ہے۔
TAGGED:
دو روزہ بین الاقوامی ویبینار