مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے لوہیا بازار میں واقع شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کی جانب سے اصلاح معاشرے کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام لائبریری کے ساتھ ساتھ مسجد مدرسوں اور اسکولوں میں بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان پروگرام کا مقصد معاشرے میں پھیلی ہوئی نشہ خوری، جوا اور سٹہ بازی، شراب خوری، سود خوری اور شادیوں میں فضول خرچی جیسی برائیوں کو دور کرنا ہے اور عوام و خاص کو اس سے بیدار کرنا ہے۔ ان اصلاح معاشرہ پروگراموں میں دور دراز سے علماء کرام تشریف لاتے ہیں اور اپنے بیانات سے لوگوں کو بیدار کرتے ہیں۔ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کے بانی قاری خالد بشیر قاسمی نے ان پروگراموں سے متعلق مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری گزشتہ 23 سالوں سے مظفر نگر کی قدیم مسجد جامع مسجد میں قائم ہے جو دینی، علمی اور فلاحی خدمات کو انجام دے رہی ہے۔
Shah Islamic Library Muzaffarnagar شاہ اسلامک لائبریری گیا کی جانب سے اصلاح معاشرہ پروگرام - Shah Islamic Library Muzaffarnagar khabar
مظفر نگر میں شاہ ولی اللہ اسلامک لائبریری کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے پروگرام منعقد کیا گیا۔ جس کا مقصد معاشرے میں پھیلی ہوئی خرابیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ Islah e Muashra at Muzaffarnagar Shah Islamic Library
یہ بھی پڑھیں:
قاری خالد بشیر قاسمی نے مزید کہا کہ لائبریری جہاں ایک طرف علم کے فروغ کے لیے کوشش کر رہی ہے وہیں الحمدللہ لائبریری نے اصلاح معاشرہ کی تحریک بھی جاری رکھے ہوئے ہے اور مہینے وار مجلس اصلاح معاشرہ منعقد کر رہی ہے۔ جس کے ذریعے سے معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں اور پھیلے ہوئے گناہوں کی طرف عوام کی توجہ کروائی جارہی ہے تاکہ عوام الناس میں بیداری آئے اور جو برائیاں عام ہیں ان سے بچیں اور جو گناہ کے کام کھلے عام کیے جارہے ہیں ان سے اجتناب کریں۔ آج کے اس پروگرام میں مفتی شرافت علی مفتاحی، قاری نذر محمد رحیمی، ڈاکٹر شمیم الحسن، حافظ الطاف قریشی، ماسٹر اختر خان، حاجی گلزار ساجد خان، اسلام قریشی، حافظ محمد اخلد بشیر ابن ڈاکٹر رٶف الحسن، عبد اللہ قریشی اور عابد صدیقی نے شرکت کی۔