کانپور:ریاست اترپردیش کے کانپور میں واقع ہال بانس منڈی میں جمیعت العلماء کی جانب سے اصلاح معاشرہ کے تحت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر خواتین کو معاشرے کی اصلاح کے تمام اہم پہلوؤں پر روشناش کرایا۔
جمیعت العلماء ہند کانپور یونٹ کانپور شہر میں اصلاح و معاشرہ نام سے مہم چلا رہی ہے جس میں معاشرے کی اصلاح کرنے کے لیے وہ ضروری سمجھتی ہے کہ خواتین کو اسلام کے نکات سے روشناس کرایا جائے ،جمعیت العلماء ہند کانپور شہر یونٹ کانپور میں دارالقضا بھی چلاتی ہے اس دارالقضاء میں سب سے زیادہ میاں بیوی کے جھگڑے کے کیس اتے ہیں جو معمولی معمولی خامیوں کو طول دے کر طلاق تک کی نوبت پر پہنچ جاتے ہیں۔
ان تمام تجربات کہ مد نظر دارالقضا کے سرپرست شہر قاضی کانپور حافظ قاری عبدالقدوس ہادی صاحب نے اصلاح و معاشرہ کی مہم کا اغاز کیا ہے ،جس میں وہ خصوصا خواتین کو مدعو کرتے ہیں اور علمائے کرام کے ذریعہ سے زندگی میں پیش انے والے چھوٹے چھوٹے مسئلے مسائل جس کی وجہ سے تضاد بڑھتے ہیں ان کو کیسے ختم کیا جائے۔