اردو

urdu

ETV Bharat / state

ورنداون: درجنوں پجاری کورونا سے متاثر، مندر سیل - مندر کے پجاری کورونا مثبت

'مندرکے پجاریوں سمیت 22 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔'

ورینداون میں مندر مہربند
ورینداون میں مندر مہربند

By

Published : Aug 11, 2020, 8:10 PM IST

اترپردیش کے ورینداون میں واقع بین الاقوامی سوسائٹی برائے کرشنا شعور(آئی ایس کے سی او این) مندر کو جنماشٹمی سے قبل، مہر بند کردیا گیا، اور کسی بھی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔کیونکہ اس سے وابستہ 22 افراد کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ مندرکے پجاریوں سمیت 22 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

"پہلے ایک شخص پوسیٹیو نکلا، جس کے بعد دیگرکی جانچ کی گئی اور اب 22 افرادمثبت پائے گئے۔ ان سے رابطہ رکھنے والوں کو کا پتہ لگایاجارہا ہے۔ ہم مثبت پائے گئے افراد کو الگ تھلگ رکھیں گے۔ لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔انہوں نے مزیدکہا ، "مندر کو سیل کردیا گیا ہے"

اس برس ملک میں جنماشٹمی12 اگست کو منائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے ٹرسٹ میں جلد شامل ہو سکتے ہیں اقبال انصاری

ABOUT THE AUTHOR

...view details