اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایران کے نوعمر محققین کا اے ایم یو کا دورہ

ایران کے 11 رکنی وفد نے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا دورہ کیا اور ادارے کی تحقیقی مراکز پر ہونے والی تحقیق کی معلومات حاصل کیں۔

ایران کے نوعمر محققین

By

Published : Aug 23, 2019, 11:05 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:28 PM IST

وفد میں اسکولی طلبأ اور نوعمر محققین شامل تھے، جنہوں نے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور اور پرووائس چانسلر پروفیسر اختر حسیب سے بھی ملاقات کی۔

وفد کی قیادت ایران کے وزارت سائنس ریسرچ و ٹیکنالوجی کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی پارک وانٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ام البنین ہنرمند کر رہی تھیں۔

وفد نے خاص طور سے اے ایم یو کے انٹر ڈسپلنری بائیوٹیکنالوجی یونٹ کے کو آرڈینیٹر پروفیسر اسداللہ خان کی اینٹی مائیکرو بیل ریسرچ لیباریٹری کا دورہ کیا اور اینٹی مائیکروبیل رسسٹینس کے موضوع پر تحقیق اور دواؤں کی تیاری کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔

وفد کے اراکین نے مائیکرو اسکو پی میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کی جانکاری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ علمی وتحقیقی اشتراک کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 11:28 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details