اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایرانی لڑکی کا چاقو سے قتل، چار افراد گرفتار - ضلع نوئیڈا میں واقع

Iranian Girl Murdered In Noida نوئیڈا کے سیکٹر 116 میں رہنے والے ایک ایرانی خاندان میں آپس میں لڑائی ہو گئی۔ آپسی لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ ایک ایرانی خاتون ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سیکٹر 71 میں واقع کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایرانی لڑکی کا چاقو سے قتل، چار افراد گرفتار
ایرانی لڑکی کا چاقو سے قتل، چار افراد گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 3:05 PM IST

ایرانی لڑکی کا چاقو سے قتل، چار افراد گرفتار

نوئیڈا:ریاست اتر پردیش کے ضلع نوئیڈا میں واقع سیکٹر 116 میں رہنے والے ایک ایرانی خاندان میں آپس میں لڑائی ہو گئی۔ آپسی لڑائی اس قدر بڑھ گئی کہ ایک ایرانی خاتون ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے سیکٹر 71 میں واقع کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔

نوئیڈا پولیس نے بتایا کہ متوفیہ ایرانی خاتون زینت ولد فیروز سیکٹر 116 میں اپنے رشتہ دار عمران ہاشمی کے گھر کرائے پر رہتی ہے۔ رات دیر گئے کسی بات پر زینت اور عمران کے اہل خانہ کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے نے لڑائی کی شکل اختیار کر لی۔ دونوں خاندانوں میں شدید لڑائی ہوئی۔ لڑائی کے دوران عمران نے زینت پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ حملے میں زینت بری طرح زخمی ہو گئی۔ زینت کو علاج کے لیے سیکٹر 71 کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران زینت کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:علی گڑھ سے داعش کے مشتبہ دہشت گرد گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون ایران کے شہر تہران کی رہائشی تھی۔ واقعے کی اطلاع ایرانی سفارت خانے کو دے دی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تمام ریکارڈ ضبط کر لیے گئے ہیں افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details