سہارنپور:سپریم کورٹ کے سخت ریمارکس کے بعد اترپردیش حکومت نے شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کی مخالفت کرنے والوں کو بھیجا گیا وصولی نوٹس واپس لے لیا۔ اسی کے ساتھ عدالت عظمیٰ نے ریاستی حکومت سے اس سلسلے میں وصول کی گئی رقم کو واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ Yogi Govt Withdraws Notice to Anti-CAA Protesters
اس سلسلے میں ضلع سہارنپور کی سماجی کارکن ارم عثمانی نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے یوگی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ Iram Usmani on yogi government
ارم عثمانی نے سی اے اے قانون تحریک کے دوران اترپردیش حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کو سپریم کورٹ کی مداخلت کے بعد واپس لینے پر اسے سچائی کی جیت قرار دیا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔