اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانپور: آئی پی ایل سٹے باز گرفتار، 30 لاکھ روپے برآمد - نہ ہی کسی فرد کے ٹھکانے پر پولیس نے دبش دی ہے

اترپردیش کے شہر کانپور میں آئی پی ایل میچ میں سٹا کھلوانے والے گینگ کا پردہ فاش ہوا ہے اور اس ضمن میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان کے پاس سے تقریباً 30 لاکھ روپے بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ipl bookies arrested, rs 3 million recovered in kanpur uttar pradesh
کانپور میں آئی پی ایل سٹے باز گرفتار، 30 لاکھ روپے برآمد

By

Published : Oct 5, 2020, 9:00 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں آئی پی ایل میچ پر سٹا کھلا رہے تین سٹے بازوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ ایک سٹے باز بھاگنے میں کامیاب رہا ہے۔ پولیس نے ان سٹے بازوں کے پاس سے تقریبا 30 لاکھ روپے برآمد کیا ہے۔

کانپور میں آئی پی ایل سٹے باز گرفتار، 30 لاکھ روپے برآمد

پولیس کی تحقیق میں یہ گینگ انٹرنیشنل گینگ سے جڑا ہوا ہے ایسا پتہ چلا ہے۔ پولیس نے گینگ کے دوسرے بڑے سٹے بازوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

کانپور کے گوال ٹولی علاقے میں آئی پی ایل میچ میں سٹا کھلا رہے تین شاطر سٹے بازوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ ایک سٹے باز فرار ہونے میں کامیاب رہا ہے۔ پولیس نے ان سٹے بازوں کے پاس سے تقریبا 30 لاکھ روپے بھی برآمد کیے ہیں۔

کانپور میں آئی پی ایل سٹے باز گرفتار، 30 لاکھ روپے برآمد

پولیس نے اپنی تحقیق میں ان کے انٹر اسٹیٹ نیٹ ورک کا خلاصہ بھی کیا ہے۔ یہ سٹے باز آن لائن سٹا کھلاتے تھے۔ سٹا کی بکنگ بھی آن لائن یا کارڈ کے ذریعے سے کرتے تھے۔ یہ سٹے باز انٹر اسٹیٹ جس گروہ سے جڑے ہوئے تھے اس نے انہیں 50 ہزار روپے تک کا ہی سٹا کرانے کی اجازت دے رکھی تھی۔ اس لیے یہ 50 ہزار روپے تک کا ہی سٹا کھلاتے تھے اور اگر کوئی اس سے بڑا سٹا یعنی جوا کھیلنے والا آتا تھا تو یہ اپنے سے اوپر والے کے پاس اس کی لنک بھیج دیا کرتے تھے جہاں وہ لاکھوں روپے کا جوا کھیل سکتا تھا۔

پولیس نے جس انٹر اسٹیٹ گروہ کا اس سٹے کے کاروبار میں شامل ہونے کا دعوی کیا ہے ابھی تک اس گروپ کے کسی بھی فرد کو نہ تو گرفتار کیا جا سکا ہے اور نہ ہی کسی فرد کے ٹھکانے پر پولیس نے دبش دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details