اردو

urdu

ETV Bharat / state

BBA Course In AMU اے ایم یو میں بی بی اے کورس کی ابتدا

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ کامرس نے سیلف فائنانس اسکیم کے تحت بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس شروع کیا ہے، جو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے مطابق ہے۔ اس چار سالہ (8 سمسٹر) کورس میں چالیس نشستیں رکھی گئی ہے۔

اے ایم یو میں بی بی اے کورس کی ابتدا
اے ایم یو میں بی بی اے کورس کی ابتدا

By

Published : Aug 4, 2023, 6:49 PM IST

علی گڑھ:علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سیلف فائنانس اسکیم کے تحت بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن (بی بی اے) کورس شروع کیا ہے جس میں داخلہ کے لئے فارم آن لائن جمع کئے جاسکتے ہیں۔

اس کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 اگست 2023 ہے، جب کہ 300 روپئے کی تاخیر فیس کے ساتھ آن لائن فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 17 اگست 2023 مقرر کی گئی ہے۔ اے ایم یو کی ویب سائٹ https://www.amucontrollerexams.com/uploads/files/ddeb5c153073ac7952a650da804bca79.pdf
پر جاکر خواہشمند امیدوار مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور آن لائن فارم جمع کرسکتے ہیں۔

کورس کا نصاب بزنس مینجمنٹ، مارکیٹنگ، فائنانس، انٹرپرینیورشپ اور فروغ انسانی وسائل کے اہم پہلوؤں کا احاطہ کرتا ہے۔ اس میں تجرباتی اور اطلاقی تدریس پر زور دینے کے ساتھ طلباء کو موجودہ مسابقتی ماحول میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لیے انٹرن شپ، پروجیکٹس، کیس اسٹڈیز اور صنعتی رابطہ سازی کے مواقع فراہم ہوں گے۔

پروفیسر محمد محسن خان، فائنانس آفیسر، اے ایم یو نے کہا کہ یہ کورس طلباء کے لیے معیاری تعلیم اور مستقبل میں سرمایہ کاری کامنفرد موقع میسر کرے گا۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ کورس کا نصاب طلباء کو کریئر کے لئے خاطر خواہ طریقہ سے تیار کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پروفیسر ناصر ضمیر قریشی، ڈین، فیکلٹی آف کامرس نے کورس کے اجراء کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس میں بنیادی طور سے ایسے کاروباری لیڈروں کی نشو و نما اور تربیت پر زور دیا گیا ہے جو اخلاقی اقدار کے ساتھ ساتھ علمی صلاحیت اور عملی مہارت دونوں سے طلباء کو لیس کرے۔

یہ بھی پڑھیں:WCICH In AMU اے ایم یو میں انٹیگریٹیڈ کمیونٹی ہیلتھ پر 2024 میں عالمی کانگریس کا انعقاد

صدر شعبہ پروفیسر ایس ایم امام الحق نے کہا کہ بی بی اے پروگرام طلباء کے لیے اعلیٰ معیار کی کاروباری تعلیم تک رسائی کے مواقع کو بڑھا ئے گا اور ملک کی اقتصادی ترقی میں معاون ہوگا۔داخلہ ٹیسٹ 27 اگست 2023 کو منعقد ہوگا، جس میں امیدواروں کی زبان کی صلاحیت، نیومیریکل صلاحیت، ریزننگ اور عمومی معلومات کو پرکھا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details