اردو

urdu

ETV Bharat / state

' روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کو عزیز ہے'

ریاست اترپردیش کے علی گڑھ شہر میں مفتی جناب خالد حامد صاحب نے کہا کہ روزے کا مطلب صبح سے لے کر شام تک کھانے پینے سے پرہیز کرنا نہیں بلکہ اپنے نفس کو مارنے کا نام روزہ ہے۔

' روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کو عزیز ہے'

By

Published : May 18, 2019, 5:09 PM IST

دنیا کے مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ ربِ قروس کے خاص فضل و کرم سے ایک بار پھر رمضان شریف کا مبارک مہینہ دیکھنے اور اس کے بے شمار برکتیں، رحمتیں اور نیکیاں سمیٹنے کا موقع مل رہا ہے تاکہ ہم اللہ تبارک و تعالی اور اس کے پیارے حبیب کی خوش نودی اور قرب حاصل کرسکیں۔

' روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کو عزیز ہے'

جناب خالد حامد صاحب نے کہا کہ رمضان ایک سالانہ تربیتی ورکشاپ ہے جس میں نفس کو لگام دینے، دوسرے کی بھوک و پیاس کا کرب محسوس کرنے، انسانوں کی حاجت روائی، دل کی صفائی اور روح کی برائی کی تربیت ہوتی ہے۔

پہلے کے بزرگ بتاتے تھے کہ دیکھو شیطان کو رمضان میں ایک ماہ کے لئے بند کردیا جاتا ہے تاکہ تم عبادت کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کا جتنا ثواب سمیٹ سکتے ہو بلا کسی ابلیسی مداخلت کے سمیٹ لو۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details