اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Municipal Election بلدیاتی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار کامیابی کیلئے پر امید - اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات

اترپردیش میں بلدیاتی انتخابات کے لیے دو مرحلے میں ووٹنگ ہونی ہے۔ وہیں جونپور میں چار مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ ایسے میں تمام امیدوار اپنی کامیابی کے لیے پُرامید نظر آ رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 30, 2023, 2:30 PM IST

بلدیاتی انتخاب میں سماجوادی پارٹی کی امیدوار کامیابی کے لیے پر امید

جونپور: اتر پردیش بلدیاتی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے ۔کل دو مرحلے میں ووٹنگ ہونا ہے جونپور میں پہلے مرحلے یعنی 4 مئی کو ووٹنگ ہونا ہے۔ ایسے تمام امیدوار اپنی اپنی کامیابیوں کو لیکر پر امید نظر آرہے ہیں اور اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لیے ووٹرز سے بڑے بڑے وعدے بھی کر رہے ہیں۔ اسی ضمن میں ای ٹی وی بھارت نے جونپور سیٹ سے چیئرمن امیدوار سماجوادی پارٹی کی خاتون امیدوار اوشا جیسوال سے انتخابی مہم کے دوران خصوصی گفتگو کی اور جاننے کی کوشش کی کہ اگر عوام انہیں کامیاب کرتے ہیں تو وہ کیا کیا کام کریں گی۔ ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے اوشا جیسوال نے کہا کہ میں عوام کے درمیان جا رہی ہوں مجھے عوام کا بھر پور ساتھ مل رہا ہے اور چار مرتبہ سے نگر پالیکا پریشد جونپور کی نشست پر قابض ٹنڈن پریوار کا قلعہ عوام کے سہارے قمع کرکے کامیابی کا تاج اپنے سر پر سجاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے مسائل کے ساتھ میں عوام کے درمیان جارہی ہوں جیسے گندی نالی، پانی، بجلی، صاف صفائی، خواتین کی حفاظت جیسے اہم مسائل اٹھانے کے ساتھ عوام کی حمایت حاصل کر رہی ہوں۔

اوشا جیسوال نے کہا کہ میں ایک خاتون امیدوار ہوں۔ اگر میں کامیاب ہوتی ہوں تو خاص طور عورتوں کے حقوق اور ان کی سہولیات سے متعلق تمام تر کوشش اور کام کروں گی جو ان کے حق میں بہتر اور فائدے مند ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس انتخاب میں کسی بھی امیدوار سے میں اپنی لڑائی نہیں مان رہی ہوں بلکہ میری لڑائی تو عوام لڑ رہی ہے اور وہی ہمیں کامیابی دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چئیرمن نے عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کوئی کام نہیں کیا ہے ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران لوگ شکایت کر رہے ہیں کہ صاف صفائی نہیں کی جاتی، نالیوں کی حالت خراب ہے تو جواب میں کہا کہ آپ اس مرتبہ تبدیلی لائیں تو ترقی کا کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری لڑائی تو عوام لڑ رہے ہیں۔ اس لیے میں کامیابی کی راہ میں سب سے آگے ہوں اور اگر مجھے کامیابی ملتی ہے تو میں جونپور کو آدرش نگر بنانے کا کام کروں گی اور سب کا ساتھ اور حمایت حاصل کرتے ہوئے جونپور کو ترقی کی راہ پر لے جاؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں:UP Municipal Election اترپردیش میں کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل اختتام پذیر

ABOUT THE AUTHOR

...view details