اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹرکفیل خان کے وکیل سے خصوصی گفتگو - علی گڑھ مسلم یونیورسٹی

ڈاکٹر کفیل خان کے وکیل عرفان غازی نے کہا کہ شروع سے ہی ہم اور ڈاکٹر کفیل کے خاندان والے کہہ رہے تھے ڈاکٹر کفیل بے گناہ ہے اور اب یہ بات الہ آباد ہائی کورٹ نے بھی مان لی ہے اور انہیں رہا کرنے کو حکم دیا ہے۔

kafeel khan's lawer
kafeel khan's lawer

By

Published : Sep 1, 2020, 9:40 PM IST

ڈاکٹر کفیل خان نے گزشتہ برس علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تقریر کی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر کے انہیں این ایس اے کے تحت جیل میں بند کر دیا تھا لیکن اب الہ آباد ہائی کورٹ نے انہیں رہا کرنے کو کہا ہے۔

ڈاکٹر کفیل خان کے وکیل عرفان غازی

ڈاکٹر کفیل خان کے وکیل عرفان غازی نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ' الہ آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے مطابق جو الزامات ڈاکٹر کفیل پر لگائے گئے تھے وہ غلط ہیں اور اسی بنا پر رہا کرنے کا آرڈر دیا ہے۔

عرفان غازی نے مزید بتایا 'ہم نے کئی بار علی گڑھ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملنے کی کوشش کی لیکن ہماری ملاقات نہیں ہو پائی ہے اس کے باوجود ہم نے ہائی کورٹ کے آرڈر میل کے ذریعے بھیج دی ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے وکیل وہاں موجود تھے ان کو بھی کاپی دے دی گئی ہے تو امید کی جا رہی ہے ڈاکٹر کفیل کو جلد ہی رہا کر دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ابھی ڈی ایم صاحب سے ملاقات نہیں ہو پا رہی ہے اس لیے کفیل خان جیل سے باہر نہیں آئے ہیں۔

ایڈوکیٹ عرفان غازی نے کہا کہ 'شروع سے ہی ہمارا اور ان کے خاندان والوں کا کہنا تھا کہ وہ بے گناہ ہیں اور ہائی اب کورٹ کے حلم سے یہ بات ثابت بھی ہوگئی ہے کہ اتر پردیش حکومت کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details