ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران شمیم خان نے کہا کہ ' مجھے پوری امید ہے کہ اس بار مسلم طبقے کے لوگ مجھے ہی ووٹنگ کریں گے۔'
'مسلم طبقہ کسی کے دھوکے میں نہیں آنے والا' شمیم خان نے کہا کہ ' آج میں ندوۃ العلماء اس لیے آیا ہوں تاکہ حضرت سے ملاقات کروں اور ان سے اپنے لیے دعا کروایا۔ انہوں نے دعا ہمارے حق میں کی ہے۔'
خان نے کہا کہ ' میں گذشتہ 10 ماہ سے مسلسل قوم کے لیے کام کر رہا ہوں۔ لہذا اس بار لکھنؤ کا میں ایسا امیدوار ہوں، جو مسلمان ہے۔'
ابھی تک یہاں سے بی جی پی پارٹی کا ہی امیدوار مسلسل جیت درج کر رہا ہے۔ شمیم خان نے کہا کہ کانگریس ہو یا سماجوادی پارٹی دونوں نے ہی قوم کو دھوکہ دیا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ سماج وادی پارٹی ممبئی سے پونم سنہا کو لائیں اور کانگریس دوسرے صوبہ سے آچاریہ پرمود کرشنم کو لائیں۔
ناگرک ایکتا پارٹی کے امیدوار شمیم خان نے کہا کہ جب بلند شہر میں دنگا فسادات ہوا، تب میں نے ہیں بجرنگ دل کو دہشت گرد کہا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ' اس بار لکھنؤ کے مسلمان اپنے اس بھائی پر بھروسہ کریں گے اور امید ہے کہ مجھے کامیاب بھی بنائیں گے۔'