تنج پنیا انجینئیرنگ کے پیشے سے وابستہ ہیں انھوں نے انجینئیرنگ کے پیشے کو جھوڑ کر سیاست کے میدان میں قدم رکھا ہے۔
34 برس کے تنج پنیا اب سے تقریبا دھائی برس قبل ایک کمپنی میں ساڑھے 4 لاکھ کے پیکیج پر ملازمت کر رہے تھے، لیکن 2017 میں وہ نوکری چھوڑکر بارہ بنکی کے زیدپود اسمبلی حلقہ سے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت کی تنج پنیا سے خاص ملاقات تاہم قسمت نے ان کا ساتھ نہیں دیا، لیکن اب وہ کانگریس پارٹی سے ہی بارہ بنکی پارلیمانی حلقہ سے امیدوار ہیں۔
تنج اپنی ملازمت چھوڑکر سیاست میں آنے کے سوال پر کہتے ہیں کہ وہ جاب سے مطمئن نہیں تھے اس لئے انہوں کچھ الگ کرنے کی غرض سے سیاست کی میدان میں قسمت آزمائی کی ہے۔
اس سوال کے جوب میں انھوں نےکہا کہ میرا خواب ہے کہ وہ نوجوانوں کو روزگار اور تعلیم کے لئے بہتر کام کر سکیں۔