یہ فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اس ویڈیو پیغام کے پیش نظر کیا گیا، جس میں انہوں نے کووڈ۔ 19 وبا کے دوران شہریوں سے فٹ رہنے کے لیے گھروں میں مختلف یوگا آسن کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
شعبہ جسمانی صحت کی تعلیم کے صدر پروفیسر ضمیر اللہ خان نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس بار ہم کووڈ 19 کی وجہ سے اور وزیراعظم نے جو سلوگن دیا ہے "yoga at home with family" کے تحت یہاں لوگوں کی بھیڑ نہیں ہوگی، لیکن یوگا سکھائیں گے۔