کورونا وائرس وبا کے درمیان بھارت سمیت متعدد ممالک میں عالمی یوم یوگا کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں بلا تفریق ملت و مذہب کے عوام شامل ہو رہے ہیں اور پورے جوش و خروش کے ساتھ یوگا کیا جا رہا ہے۔
عالمی یوم یوگا: بنارس کی رخسار سیکڑوں عوام کو یوگا سے جوڑ چکی ہیں ریاست اترپردیش کے ضلع وارانسی کی رہنے والی رخسار بانو نہ صرف خود یوگا کرتی ہیں بلکہ سیکڑوں افراد کو یوگا کرنے کی تلقین کرتی ہیں اور عوام کو یوگا کے فوائد سے بھی آگاہ کرتی ہیں۔
رخسار نہرو یوا کیندر سے وابستہ ہیں جس کے تحت مختلف سماجی کام کرتی ہیں۔ اب تک پانچ سو افراد کو یوگا سے جوڑ چکی ہیں۔
اس نے بتایا کہ یوگا کے مختلف فوائد ہیں جو نہ صرف بیماری سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ ذہنی سکون بھی دیتا ہے۔
وارانسی کے ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اجتماعی یوگا ممکن نہیں تھا اس لیے عوام سے زوم ایپ سے کنکٹ ہونے کی اپیل کی گئی تھی، تاکہ لوگ اپنے گھروں میں ایپ کی مدد سے یوگا کر سکیں۔