اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 20, 2023, 12:10 PM IST

ETV Bharat / state

Palestine Issue in AMU مسئلۂ فلسطین پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ویبینار

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز نے ”فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی تحریک: بائیکاٹ، انخلاء، پابندیاں“ کے موضوع پر ایک بین الاقوامی ویبینار کا انعقاد کیا۔ Webinar on Palestine issue at Aligarh Muslim University

Palestine Issue in AMU
Palestine Issue in AMU

علیگڑھ:فلسطینیوں کے حقوق کے لیے عالمی تحریک: بائیکاٹ، انخلاء، پابندیاں“ کے موضوع پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹیمیں بین الاقوامی ویبینار میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے ملاوی اسکول آف گورنمنٹ، افریقہ میں بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر اور چیئرپرسن، آئی پی آئی پروفیسر نندنی پٹیل نے عالمی تحریک کے اہم نکات اور پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا ”عالمی بی ڈی ایس (بائیکاٹ، انخلاء، پابندیاں) تحریک بائیکاٹ، انخلاء اور پابندیوں کے ذریعہ اسرائیل کے اوپر پرامن طریقہ سے دباؤ ڈال کر فلسطینیوں کے حقوق کو حل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ اس نے رنگ و نسل کے خلاف مہم سے تحریک پاکر اسرائیلی قبضہ سے نجات کی تحریک شروع کی ہے تاکہ فلسطینیوں کے لیے مساوی حقوق کا تحفظ ہو اور فلسطینی پناہ گزینوں کو واپسی کا حق ملے۔ اس تحریک کو عالمی حمایت حاصل ہوئی ہے لیکن اسے تنازعات اور تنقید کا بھی سامنا ہے“۔

یہ بھی پڑھیں:

محمد اکمل حکیمی بن اظہر، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، ملیشیا نے کہا کہ عالمی امور اور عصری حرکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ ایک معلوماتی اجتماع ہے۔ پروفیسر جاوید اقبال، سابق ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز نے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر محمد اظہر، ڈین، فیکلٹی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز اور چیئرمین، شعبہ ویسٹ ایشین اینڈ نارتھ افریقن اسٹڈیز نے اپنے اختتامی کلمات میں اہم نکات کی تلخیص پیش کی۔ امتیاز احمد نے ویبینار کی نظامت کی جب کہ آرگنائزنگ سکریٹری محمد عبید نے شکریہ ادا کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details