سندیپ ماروا کا، جنہوں نے انٹر نیشنل جرنلزم سنٹر کے ذریعہ بھارت کو ایسے بہت سے صحافی دئیے ہیں اور وہ صحافی اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر اپنے فرائض کو انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کا شکریہ ادا کیا اور ملک اور دنیا کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر کووڈ 19 کے بارے میں پوری دنیا کو معلومات فراہم کیں۔
انہوں نے کہا کہ ' یہ سنٹر 2007 میں پوری دنیا میں مثبت صحافت کے آغاز کے لئے قائم کیا گیا تھا ایک کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن، ایک کمیونٹی ٹیلی ویژن سینٹر شروع کیا تھا۔ اس کے علاوہ اس جرنلزم سنٹر کا مقصد صحافت کے میدان میں نئے صحافیوں کی تیاری اور حوصلہ افزائی کرنا ہے۔اس تناظر میں ، گلوبل فیسٹیول آف جرنلزم نوئیڈا 2013 میں قائم کیا گیا تھا جس میں صحافت کے شعبے سے متعلق تمام سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ '
سندیپ ماروا نے کہا کہ 'اگرچہ اس کا آغاز بہت عام انداز میں ہوا تھا ، لیکن اب پوری دنیا اسے عالمی یوم صحافت کے طور پر مناتی ہے۔ نوئیڈا 107.4 ، شہر نوئیڈا میں پہلا ریڈیو ، بین الاقوامی جرنلزم سنٹر کے زیراہتمام لانچ کیا گیا۔ آج اس ریڈیو اسٹیشن کو چلتے ہوئے 11 سال ہو چکے ہیں۔ بین انٹر نیشنل جرنلزم سنٹر کے ذریعہ وقتا فوقتا ورکشاپس ، سیمینارز اور مباحثے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔