اردو

urdu

ETV Bharat / state

Blood Donation Camp in Barabanki: بارہ بنکی میں خون عطیہ کرنے والوں کا عالمی دن منایا گیا - ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے منایا گیا

بارہ بنکی میں ریکارڈ خون کے عطیے کے باوجود اس حلقے میں جو رجحان عوام کا ہونا چاہیے تھا وہ ابھی کم ہی ہے جس قدر خون کا مطالبہ ہوتا ہے اس کے مطابق خون موصول نہیں ہو پاتا ہے۔ اس لیے ماہرین کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ خون کا عطیہ کے تئیں بیدار ہوں اور خون کا عطیہ کریں۔ Blood Donation Camp in Barabanki

بارہ بنکی میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا
بارہ بنکی میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا

By

Published : Jun 15, 2022, 12:04 PM IST

14 جون کو ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے منایا گیا۔ یہ دن خون کے عطیہ کے تئیں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے منایا جاتا ہے۔ تمام قسم کے پروگرام اور مہم کے باوجود اس حلقے میں بیداری کی کمی آج بھی ہے۔ لیکن آپ کو جان کر حیرانی ہوگی کہ ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کے عوام خون کے عطیہ کے تئیں کافی بیدار ہیں اور یہاں خون کے عطیہ کے ریکارڈز ہر برس ٹوٹتے اور بنتے ہیں۔ Blood Donation Camp in Barabanki

بارہ بنکی میں خون عطیہ کرنے کا عالمی دن منایا گیا

بارہ بنکی کے رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ہسپتال کے بلڈ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق 2018 میں یہاں کل 3185 یونٹ، 2019 میں 3773 یونٹ خون کا عطیہ ہوا تھا۔ 2020 اور 2021 میں کووڈ-19 کے باعث خون کا عطیہ ضرور کم ہوا لیکن اس کے باوجود ان دو برسوں میں 6000 یونٹ سے زیادہ خون کا عطیہ ہوا تھا۔ 2022 میں اب تک 1500 یونٹ خون کا عطیہ ہو چکا ہے۔ ابھی اس میں اور زیادہ تیزی کی امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Blood Donation Record in Karnataka: مدھورا نے 117 بار خون کا عطیہ کرکے گنیز بک میں نام درج کرایا

بارہ بنکی میں ریکارڈ خون کے عطیے کے باوجود اس حلقے میں جو رجحان عوام کا ہونا چاہیے تھا وہ ابھی کم ہی ہے جس قدر خون کا مطالبہ ہوتا ہے اس کے مطابق خون موصول نہیں ہو پاتا ہے۔ اس لیے ماہرین کی عوام سے اپیل ہے کہ وہ خون کا عطیہ کے تئیں بیدار ہوں اور خون کا عطیہ کریں۔ خون کے عطیہ سے کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ خو کا عطیہ کرنے سے صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ اس لیے ان کی اپیل ہے کہ وہ خون کا عطیہ ضرور کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details