اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹرک چوروں کے گینگ کا انکشاف - بدمعاشوں

ریاست اترپردیش کے ضلع شاملی میں پولیس نے ٹرکوں کی چوری کرنے والے بین ریاستی گاڑی چور گروہ کا انکشاف کرنے کے ساتھ تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔

بین ریاستی ٹرک چور گینگ کا پردہ فاش

By

Published : Oct 9, 2019, 11:31 PM IST

پولیس نے بتایا کہ 'آدرش نگر علاقے میں گذشتہ دنوں چوری کیے گئے ٹرک کی تلاش میں نکلے پولیس ٹیم نے اتراکھنڈر کے رودر پور سے تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر چوری کے نو ٹرک برآمد کیے ہیں۔'

انہوں نے بتایا کہ 'عزیر خان نامی شخص نے منگل کو ٹرک چوری کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ ٹرک میں لگے جی پی ایس کی مدد سے اس کی لوکیشن رودر پور میں پتہ چلی، لوکیشن کو ٹریس کرتے ہوئے پولیس ٹیم بدھ کو رودر پور کوتوالی علاقے میں جھا انٹرکالج کے نزدیک ایک کھنڈر سے ٹرک برآمد کرلیا۔

اس سلسلے میں بریلی باشندہ جعفرموہد اور عابد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بدمعاشوں کی نشاندہی پر پولیس نے مزید آٹھ ٹرک برآمد کئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details